تلنگانہ

ہم ہرگز خوفزدہ ہونے والے نہیں۔حالات کا متحدہ مقابلہ کرنے رکن کونسل کویتا کا اظہار

*کسان رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت امداد کے منتظر*

*کانگرس نے ماقبل انتخابات عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو فراموش کر دیا*

*نہ ہی وظیفہ کی رقم میں اضافہ اور نہ ہی خواتین کو مالی امداد کی فراہمی*

*ہر محاذ پر کانگریس حکومت کا عوام کو دھوکا*

*زیادتی اور ناکامیوں پر استفسار پر بی آر ایس کے اعلی قائدین کو ہراسانی*

م ہرگز خوفزدہ ہونے والے نہیں۔حالات کا متحدہ مقابلہ کرنے کا اظہار

*جگتیال میں مندر کی تاسیسی تقریب میں شرکت ۔ کےکویتا کا میڈیا سے خطاب*

 

جگتیال: صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلوا کنٹلہ کویتا نے آج جگتیال میں واقع نوادُرگا مندر کی تاسیس کےموقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر کویتا نے مقامی خواتین کے ساتھ پوجا میں حصہ لیا۔ مندر کے پجاریوں نے روایتی انداز میں کویتا کا استقبال کیاجبکہ عہدیداران نے خصوصی پوجا کا اہتمام کیا۔

 

اس موقع پرمیڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کویتا نے ریاست کی کانگریس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مانسون سیزن شروع ہوچکا ہے اور کسان رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت امداد کے منتظر ہیں۔ مگر کانگریس حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد صرف ایک مرتبہ ہی رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت صرف 60 فیصد کسانوں کو ہی امداد فراہم کی۔ باقی 40 فیصد کسانوں کو امداد کب دی جائے گی؟ اس بارے میں حکومت کو وضاحت کرنی ہوگی۔

 

انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت گزشتہ یاسنگی فصل کی طرح صرف ان کسانوں کو امداد دے گی جن کے پاس تین ایکڑ زمین ہے؟ یا پھر تمام کسانوں کو اس اسکیم کا فائدہ ملے گا؟ کویتا نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اسمبلی انتخابات سے قبل کسانوں اور عوام سے کئی وعدے کئے مگر اقتدار میں آتے ہی تمام وعدے فراموش کردیئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس حکومت نے نہ تو پنشن میں اضافہ کیا، نہ ہی خواتین کو 2,500 روپئے ماہانہ امداد دینے کا وعدہ پورا کیا۔ ہر محاذ پر حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا۔

 

کویتا نے کہا کہ جب ان کی پارٹی ان وعدوں کی عدم تکمیل اور حکومت کی زیادتیوں پر سوال اٹھاتی ہے تو بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر، کارگزار صدر کے ٹی آر اور ہریش راؤ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حال ہی میں کے سی آر سے کالیشورم معاملے پر پوچھ گچھ کی گئی اور آج کے ٹی آر کو اے سی بی کے سامنے پیش ہونا پڑا۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ ہم اس طرح کی ہراسانی سے ڈرنے والے نہیں

 

، کے ٹی آر نے بہادری سے تحقیقات کا سامنا کیا۔ حکومت کا اس موقع پر تلنگانہ بھون کو بند کروانا اور ہمارے کارکنوں و قائدین کو باہر نہ نکلنے دینا افسوسناک اور غیر جمہوری اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی تمام امور کاجائزہ لے رہی ہے اور اگر کوئی ہم پر حملہ کرے گا تو ہم متحد ہو کر اس کا مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button