تلنگانہ 
 تلنگانہ: اسکول میں پانی داخل۔ معصوم بچوں کو ریسکیو ٹیموں نے نکالا باہر

حیدراباد: سمندری طوفان مونتھا کے اثر سے ریاست تلنگانہ میں منگل کی رات سے مسلسل ہونے والی بارش کے باعث ضلع نلگنڈہ دیورکونڈہ منڈل کے کومّاپلّی گاؤں میں واقع گروکل اسکول بارش کے پانی سے گھِر گیا۔ قریب ہی بہنے والے
نالے کے ابل پڑنے سے قبائلی فلاح و بہبود کے لڑکوں کے اقامتی اسکول کے احاطے میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔
 اسکول میں تقریباً 500 طلباء موجود تھے۔ جب پانی اسکول کے اندر داخل ہوا تو تمام طلباء خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے
اور چیخنے لگے۔ریسکیو کارروائیاں انجام دینے والے حکام نے رسیوں کی مدد سے طلباء کو بحفاظت باہر نکالا۔ضلع کلکٹر ایلا ترپاٹھی نے مقام واقعہ کا دورہ کیا۔
 
 


