تلنگانہ
تلنگانہ قانون ساز کونسل کے گریجویٹ حلقہ سے کانگریس امیدوار نوین کمار کامیاب

نلگنڈہ _ 7 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے گریجویٹ حلقہ نلگنڈہ، کھمم، ورنگل کے انتخابات میں کانگریس کے تائیدی امیدوار و تلگو کے مشہور صحافی نوین کمار عرف تین مار ملنا کو کامیابی حاصل ہوئی۔ 5 جون کی صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی ووٹوں کی گنتی کا عمل جمعہ 7 جون کی رات 10 بج کر 30 منٹ تک جاری رہا۔ پہلی اور دوسری ترجیحی ووٹوں میں کانگریس کے تائیدی امیدوار آگے رہے گنتی کے دوران 48 امیدواروں کے علاوہ بی آر ایس امیدوار راکیش ریڈی، آزاد امیدوار پالاکوری اشوک اور بی جے پی امیدوار گجولا پریمندر کو بھی جمعہ کی رات ایلیمنٹ کردیا گیا اور 52 ویں امیدوار تین مار ملنا کو منتخب قرار دیا گیا