تلنگانہ

حیدرآباد میں گنیش نمرجن پر کمشنر پولیس کا بیان

حیدرآباد: گنیش وسرجن کا عمل شہر میں بغیر کسی رکاوٹ کے پر امن طورپر جاری ہے، پولیس کمشنر سی وی آنند نے یہ بات بتائی۔ خیریت آباد اور بالاپور کے اہم گنیش مورتیوں کا وسرجن کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔ وسرجن کے لیے آنے والی تمام گاڑیاں سڑکوں پر قطار میں چل رہی ہیں

 

 

اور چھوٹے جلوسوں کو بڑے مورتیوں کے ساتھ ملا کر روانہ کیا جا رہا ہے۔ حسین ساگر کے اطراف وسرجن کے لیے 40 کرینوں کو رکھا گیا ہے۔ سی وی آنند نے کہا کہ صورتحال کی نگرانی کمانڈ کنٹرول سینٹر سے کی جا رہی ہے۔ منڈپ منتظمین کی جانب سے مکمل تعاون مل رہا ہے۔ توقع ہے کہ رات 11 بجے تک تمام گاڑیاں ٹینک بند تک پہنچ جائیں گی۔ ڈی جے ساؤنڈ پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ وسرجن کا عمل اتوار کی صبح تک مکمل ہو جائے گا اور اتوار ہونے کی وجہ سے ٹریفک مسائل کی توقع نہیں ہے۔ اب تک 12,030 مورتیاں وسرجن کی جا چکی ہیں جب کہ مزید 4,500 بڑی مورتیوں کا وسرجن باقی ہے۔ اس بار وسرجن کے دوران آئی ٹی

 

 

ایپ اور 9 ڈرونز کی مدد سے جلوس کی نگرانی اور کوریج کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button