تلنگانہ
حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش

حیدرآباد ۔ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد شہر کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی جس کے باعث جمعرات کی دوپہر شہر بھر میں خوشگوار موسم چھا گیا۔ شدید گرمی سے شہریوں کو راحت ملی۔ ایک ہفتہ قبل بھی شدید بارش ہوئی تھی اُس کے بعد درجہ حرارت میں کافی اضافہ ہوا تھا لیکن آج دوبارہ کچھ حد تک گرمی میں کمی آئی ہے۔
میاں پور، مدینہ گوڑہ، چندانگر، لنگم پلی، کونڈہ پور، گچی باؤلی، مادھا پور، کوکٹ پلی، میڑچل، دنڈیگل، گنڈی مائسماں، بہادرپلی سمیت کئی علاقوں میں جمعرات کی دوپہر شدید بارش ہوئی جس کے باعث ان علاقوں میں گاڑی سواروں اور مقامی افراد کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر برقی کی سربراہی میں خلل پڑا۔ حکام امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔