تلنگانہ

راشن کارڈ ہولڈرز کا ای- کے وائی سی کروانا ہے لازمی: موکا سریندر کا بیان 

راشن کارڈ ہولڈرز کا ای- کے وائی سی کروانا ہے لازمی: موکا سریندر کا بیان

سول سپلا‌ئی ڈپارٹمنٹ سرکل-2 یاقوت پورہ کے اے سی ایس او موکا سریندر نے کہا کہ جن لوگوں کو راشن کارڈمل گیا ہے اور وہ ابھی تک ای- کے وائی سی نہیں کر وایا ہے وہ فوراً مقامی راشن شاپس پر جاکر ای- کے وائی سی کروالیں ۔

 

پرانی ہویلی میں واقع سرکل آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے میں کل 123505 راشن کارڈ ہیں جن میں سے 487589 مستفید ہیں۔ اب تک 278861 لوگوں نے ای- کے وائی سی کیا ہے ،جبکہ 208728 لوگوں کی تفصیلات زیر التوا ہیں۔

 

انہوں نے مشورہ دیا کہ باقاعدگی سے راشن چاول حاصل کرنے کے لئے جن خاندان کے نام کارڈ پر ہیں انہیں سرکاری ضابطو کے مطابق مقامی راشن کی دکانوں پر ای- کے وائی سی کروانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button