ملعون نرسنگھانند کے خلاف صدر مجلس بیرسٹر اویسی کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے نمائندگی _ مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا مطالبہ

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے شان رسالت میں گستاخی کرنے والے ملعون نرسنگھانند کو گرفتار کرنے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی۔ہفتہ کی دوپہر صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ہمراہ کمشنر پولیس کے دفتر پہنچ کر سی وی آنند سے سے ملاقات کی اور مجلس کی جانب سے ایک یادداشت پیش کی ۔جس میں ملعون یتی نرسنگھ نند کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر قانونی کارروائی کرنے کامطالبہ کیا گیا جس نے ، انتہائی قابل مذمت، توہین آمیز، اور گستاخانہ بیان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف دیا ہے مجلس نے ملعون نرسنگھانند کے خلاف
آئی ٹی ایکٹ کی 196(1)(a)(b)(c)،299,351,352,353(1)(b)(c)353(2,353(3) کے تحت BNS,s66A,66f,67 کے تحت فوجداری مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے فوری طور پر گرفتار کرنے کا کمشنر پولیس سے مطالبہ کیا