تلنگانہ

تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال ملتوی

حیدرآباد۔ ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال عارضی طور پر ملتوی کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ آر ٹی سی جے اے سی (جوائنٹ ایکشن کمیٹی) کے قائدین اور ریاستی وزیرِ ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر درمیان ثمر آور بات چیت کے بعد کیا گیا۔

 

حکومت نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے تین آئی اے ایس افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں نوین متل، لوکیش کمار اور کرشن بھاسکر شامل ہیں۔ یہ کمیٹی ملازمین یونینوں سے بات چیت کرے گی اور مسائل کے حل کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔ حکومت نے ہدایت دی ہے کہ کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے۔

 

تین گھنٹے تک جاری رہنے والے ان مذاکرات میں آر ٹی سی کے انضمام کے مسئلے پر بھی تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ مذاکرات کے بعد جے اے سی قائدین نے میڈیا کو تفصیلات سے واقف کروایا۔

 

قبل ازیں حکومت نے خبردار کیا تھا کہ اگر ہڑتال کی گئی تو ایسما قانون لاگو کیا جائے گا۔آر ٹی سی جے اے سی نے ملازمین کے 21 مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ جب تک مسائل حل نہیں ہوتے بسیں صرف ڈپو تک محدود رہیں گی۔آر ٹی سی ملازمین کی جے اے سی ہڑتال کے معاملہ میں دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی۔

 

ایک گروپ جس کی قیادت وینکنا کر رہے ہیں ہڑتال کے لیے تیار تھا جبکہ دوسرا گروپ جس کی قیادت اشوتھاما ریڈی کر رہے ہیں ہڑتال کا مخالف تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button