سلمان خان اپنے والد کے ساتھ بی آر ایس میں شامل
حیدرآباد یوتھ کریج کے بانی سلمان خان نے باضابطہ طور پر بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تلنگانہ بھون میں ایک تقریب کے دوران سلمان خان اپنے والد کے ہمراہ پارٹی میں شامل ہوئے، جہاں انہیں پارٹی کے کارگزار صدر تارک راما راو نے گلابی کھنڈوا پہنایا اور خوش آمدید کہا۔
تقریب میں سلمان خان کے قریبی حامیوں اور پارٹی کے سینئر قایدین نے بھی شرکت کی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ سلمان خان کی شمولیت سے بی آر ایس کی نوجوان قیادت مضبوط ہونے کی توقع ہے اور وہ پارٹی کی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سلمان خان کی جوبلی ہلز بائی الیکشن میں نامزدگی مسترد کر دی گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے سیاسی منظرنامہ میں سرگرم رہنے کا اعلان کیا تھا۔
اس موقع پر سلمان خان نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پارٹی مسلم قیادت کو نظر انداز کر رہی ہے اور مسلمان کو کابینہ میں شامل کرنے سے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ سلمان خان نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ وہ بی آر ایس کے پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کی خدمت اور نوجوانوں کے مسائل کے حل میں بھرپور حصہ لیں گے
۔



