تلنگانہ

سپریم کورٹ میں بی سی تحفظات سے متعلق تلنگانہ حکومت کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے تلنگانہ حکومت کو مجالس مقامی انتخابات میں پرانے ریزرویشن کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت دی ہے اور حکومت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے

 

تلنگانہ حکومت کی جانب سے بی سی ریزرویشن سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ایس ایل پی کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔

 

عدالت نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ حکومت مجالس مقامی انتخابات میں موجودہ قوانین اور پرانی ریزرویشن کے دائرہ کار کے مطابق عمل کرے۔ اس فیصلے کے بعد تلنگانہ حکومت کو انتخابات میں فراہم کئے گئے 42 فیصد بی سی تحفظات کو ختم کرنا ہوگا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button