تلنگانہ

تلنگانہ کے نظام آباد میں ناگارام ٹمریز بوائز اسکول کا طالب علم انچارج پرنسپل کی مار پیٹ سے زخمی

نظام آباد میں ناگارام ٹمریز بوائز کا ایک معصوم طالب علم انچارج پرنسپل تکارام کے مار پیٹ سے شدید زخمی. 

نظام آباد مجلس قائدین کے سخت احتجاج اور اعلی حکام سے بر وقت نمائندگی پر انچارج پرنسپل پر تادیبی کاروائی ۔

نظام آباد. 10/اپریل (اردو لیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے ناگارام میں واقع ٹمریز اسکول بوائز کے 9 ویں جماعت کے ایک معصوم طالب علم آئیمان خان کو متعلقہ اسکول انچارج پرنسپل تکارام نے آج صبح 8 بجے اپنے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لکڑی سے مارپیٹ کر شدید زخمی کردیا.

 

طالب علم آئیمان خان کے والد افروز خان کی جانب سے اس بات کی اطلاع نظام آباد مجلسی قائدین کو دیئے جانے پر ضلع صدر مجلس محمد فیاض الدین ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد. سابقہ کارپوریٹرس محمد ریاض احمد. عبدلعلی. عبدالسلیم. مرزا افسر بیگ. اور ارشد پاشاہ خلیل احمد. امر فاروق نے ناگارام ٹمریز اسکول پہنچ کر ضلع ٹمریز آر ایل سی انچارج عرشی اقبال آر ایل سی محمد بشیر. ٹمریز پرنسپل ٹی کرن گوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا

 

اور متعلقہ اسکول انچارج پرنسپل تکارام کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا. مجلس قائدین کے سخت احتجاج اور کاروائی کے پرزور مطالبہ پر ضلع ٹمریز آر ایل سی عرشی اقبال. آر ایل سی محمد بشیر اور ٹمریز اسکول پرنسپل ٹی کرن گوڑ نے فوراً تادیبی کاروائی کرتے ہوئے انچارج پرنسپل کے عہدے سے تکارام کو برخواست کردیا ہے.

 

ساتھ ہی ساتھ ایک میمو (نوٹس) جاری کرتے ہوئے اعلی عہدیداروں کو لیٹر روانہ کرتے ہوئے تکارام کو ناگارام ٹمریز اسکول سے ہٹانے کی مانگ کی گئی ہے. پرنسپل تکارام کے تشدد کا شکار زخمی آئیما خان کو اسکے والد کے ہمراہ ٹمریز اسکول انتظامیہ نے گورنمنٹ ہاسپٹل میں علاج کی غرض سے داخل کیا گیا ہے.

 

جہاں ائیما خان کا علاج جاری ہے. آئیما خان کے والد افروز خان نے بروقت ٹمریز پہنچ کر انھیں انصاف فراہم کرنے پر نظام آباد مجلس قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button