تلنگانہ

تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے گروپ 1 پوسٹ کے فائنل نتائج جاری – ٹاپ 10 میں ایک بھی مسلمان امیدوار نہیں

تلنگانہ پبلک سروس کمیشن نے گروپ۔1 سروس کے فائنل نتائج جاری کردیے۔ مجموعی طور پر 563 عہدوں میں سے 562 پر تقرریاں عمل میں آئیں، ایک پوسٹ عدالتی تنازعہ کے سبب روک دی گئی ہے

 

۔ملٹی زون۔1 میں 258 اور ملٹی زون۔2 میں 304 امیدواروں کا انتخاب ہوا۔ کمیشن نے واضح کیا کہ یہ نتائج ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت مقدمات کے فیصلہ پر منحصر رہیں گے۔ٹاپ 10 رینک ہولڈرس نے آر ڈی او پوسٹ کا انتخاب کیا ہے۔ ٹاپ 10 رینک حاصل کرنے والوں میں ایک بھی مسلمان امیدوار شامل نہیں ہے

اس میں بتایا گیا کہ ٹاپ 10 رینکس بالترتیب لکشمی دیپیکا، وینکٹا رمنّا، ومشی کرشنا ریڈی، جنّا تجسوی نی ، کرتیکا، ہرش وردھن، انوشا، نکھیتا، بھاویا اور سری کرشنا سائی نے حاصل کیے۔

 

 

ان میں پہلا مقام حیدرآباد کی لکشمی دیپیکا نے 900 میں سے 550 نمبر لے کر حاصل کیا۔ دوسرا مقام نلگنڈہ کے وینکٹا رمنّا 535.5 نمبرات اور تیسرا مقام ومشی کرشنا ریڈی نے حاصل کیا۔ملٹی زون۔1 میں ہنمکنڈہ کی تیجسوی 532 نمبروں کے ساتھ ٹاپر رہیں، جو اس وقت منڈل پنچایت افسر ہیں۔یہ کامیاب امیدوار جلد اعلیٰ ترین سرکاری خدمات میں شامل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button