تلنگانہ

تلنگانہ کی یہ جڑواں بہنیں سمرین اور شازیہ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں مساوی نشانات حاصل کئے

تلنگانہ کی  یہ دونوں جڑواں بہنیں نہ صرف شکل میں بلکہ پڑھائی میں بھی جڑواں ثابت ہو کر سب کو حیران کر رہی ہیں

 

۔ تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے نرسم پیٹ سے تعلق رکھنے والے اکبر پاشا اور طاہرہ کی بیٹیاں سمرین اور شازیہ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں مساوی نشانات حاصل کئے ہیں

 

۔ نرسم پیٹ کے ایک پرائیویٹ کالج میں ایم پی سی کے سال اول میں زیر تعلیم سمرین اور شازیہ نے 470 میں سے 461 نمبرات حاصل کئے۔

 

جڑواں بہنوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے ساتھ ہی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور جب بھی کوئی مسئلہ پیش آتا ہے، تو ایک دوسری سے مشورہ کرتی ہیں۔ دونوں کو یکساں نشانات ملنے پر ان کے والدین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Oplus_16908288

متعلقہ خبریں

Back to top button