تلنگانہ

تلنگانہ کے ورنگل میں شدید بارش – آر ٹی سی کی دو بسیں پانی میں پھنس گئیں

تلنگانہ کے ورنگل شہر میں شدید بارش کے باعث اتوار کی صبح  ورنگل ریلوے انڈر برج کے نیچے اچانک بھاری مقدار میں برساتی پانی جمع ہوگیا۔

 

اسی دوران وہاں سے گزرنے والی آر ٹی سی کی دو بسیں پانی میں پھنس گئیں۔ بسوں میں موجود مسافر خوف کے مارے چیخ و پکار کرنے لگے۔

 

اطلاع ملتے ہی ملز کالونی پولیس موقع پر پہنچی اور راحت کاری کے کام شروع کیا۔ رسی کی مدد سے پولیس نے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔ ان بسوں میں اناوارم اور محبوب آباد سے آنے والے تقریباً سو مسافر سوار تھے۔

 

حادثے کے بعد پولیس نے متعلقہ راستہ فوراً بند کر دیا اور ٹریفک کو دوسرے راستے پر موڑ دیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button