تلنگانہ

خاتون تین بچوں کے ساتھ 15 جولائی سے اچانک لاپتہ – تلنگانہ کے ظہیرآباد ٹاؤن میں واقعہ

تلنگانہ کے ظہیرآباد ٹاؤن میں ایک خاتون کے تین بچوں سمیت لاپتہ ہونے کا واقعہ پیش ہے۔ لاپتہ ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ امرین بیگم  کے طور پر ہوئی ہے، جن کے ساتھ ان کی بیٹی 9  سالہ عالیہ ،7 سالہ  مائرہ اور 5 سالہ  بیٹا آہل  بھی لاپتہ ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق امرین بیگم اور ان کے شوہر محمد نور کے درمیان اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ ان جھگڑوں سے تنگ آ کر امرین بیگم چند  دن قبل اپنے تین بچوں کے ساتھ رام نگر میں اپنے بھائی محمد ارشَد کے گھر آ گئی تھیں۔

 

15 تاریخ کو دوپہر کے وقت انہوں نے یہ کہہ کر گھر سے نکلیں کہ وہ کرانہ کی دکان جا رہی ہیں، لیکن اس کے بعد وہ اپنے بچوں سمیت واپس نہیں آئیں۔

 

خاتون کے بھائی ارشد کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ ظہیرآباد ٹاؤن ایس آئی کے. وِنَے کمار نے بتایا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button