تلنگانہ

مودی کے دور حکومت میں مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح عروج پر پہنچ گئی:کے ٹی آر

حیدرآباد۔23فروری(سٹی نیوز نیٹ ورک) پھرایک بار وزیر اعظم نریندر مودی اور گوتم اڈانی کے درمیان دوستی کو نشانہ بناتے ہوئے بی آر ایس کے ورکنگ صدر اور آئی ٹی وزیرمسٹر کے ٹی راما رائو نے کہا کہ مودی ہندوستان کے لوگوں کے جن دھن اکانٹس میں 15 لاکھ روپے جمع کرنے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

جمعرات کوبھوپال پلی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ جب کہ لوگوں سے وعدہ کیا گیا کہ 15 لاکھ روپے ان کے اکائونٹ میں ڈالے جائیں گے لیکن ابھی تک بھی عوام کو نہیں ملے تاہم اڈانی دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بن گئے ہیں۔

انھوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ مودی کے دور حکومت میں مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح عروج پر پہنچ گئی۔انہوں نے نے مودی کو ملک کا اب تک کا سب سے نااہل وزیر اعظم قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button