تلنگانہ

شب معراج کے پیشِ نظر آج رات حیدرآباد میں فلائی اوورس بند

حیدرآباد : شب معراج اور شیوراتری کے پیش نظر  18/19 فروری کی رات یعنی آج رات شہر حیدر آباد کے تمام فلائی اوورس کو 10 بجے شب کے بعد بند کر دیا جائے گا۔ گرین لینڈ فلائی اوور، پی وی این آروے اور لنگر حوض فلائی اوور اس سے مستثنیٰ رہیں گے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متبادل سڑکوں کا استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button