تلنگانہ

کویتا کو گرفتار کرتے ہیں تو کرنے دو ، دیکھیں گے وہ کیا کرتے ہیں۔ چیف منسٹر تلنگانہ

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راو نے دہلی شراب اسکام میں ایم ایل سی کویتا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے جاری کردہ نوٹس پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا "کویتا کو گرفتار کرتے ہیں تو.. کرنے دو. دیکھتے ہیں وہ کیا کریں گے.. ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ کے سی آر نے کہا پارٹی قائدین کو نوٹس کے نام پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ مرکز کے خلاف ہماری لڑائی جاری ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ ہم مرکز میں بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کریں گے۔ ایم ایل سی کویتا دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں ہفتہ کی صبح ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی۔ اس پس منظر میں وزیر کے ٹی آر دہلی روانہ ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button