تلنگانہ

حیدرآباد میں گرج زبردست بارش ۔ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ

حیدرآباد: شہر کے مختلف علاقوں منگل کی رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ سرور نگر، چمپاپیٹ، سیدآباد، سنتوش نگر، ملک پیٹ، چادر گھاٹ، آئی ایس سدن، کوٹھی وغیرہ میں زبردست بارش ہوئی۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہہ سے گاڑی چلانے والوں اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔بارش کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک جام ہوگیا۔ راہ گیر اور گاڑی چلانے والے میٹرو کے  پلرس کے نیچے  کھڑے دیکھے گئے۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے انتباہ دیا ہے کہ دو گھنٹوں تک شدید بارش کا امکان ہے اور لوگ ہنگامی‌حالات کے سوا اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ دوسری جانب جی ایچ ایم سی نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو الرٹ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button