انٹر نیشنل

زائرین حرمین میں فوٹو اور ویڈیو گرافی سے گریز کریں‘

ریاض ۔ کے این واصف

حرمین شریفین میں یہ منظر دیکھ کر افسوس ہوتا ہے جب زائرین عمرہ کی ادائیگی یا زیارت روضہ مبارکہ کے دوران ویڈیو گرافی میں مصروف رہتے ہیں۔ض اس سے وہ دوسروں کی عبادت کے خوشوع و خضوع کو حرج پہنچاتے ہیں۔ اس عمل سے گریز کرنے کے لئے انتظامیہ سابق میں متعدد بار منع کر چکا ہے۔ اب ایک بار پھر سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ’حرمین میں فوٹو اور ویڈیو گرافی کے وقت دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں۔ کسی کی اجازت کے بغیر اس کی عکس بندی نہ کی جائے‘۔

سبق نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے ’حرمین میں تصویرکشی کےآداب‘ کے عنوان سے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں اس امرکی وضاحت کی گئی ہے کہ ’زائرین مسجد الحرام میں عبادت کے لیے آئے ہیں۔ فوٹو اور ویڈیو گرافی میں مشغول نہییں ہونا چاہیے‘۔ ہدایات نامے میں مزید کہا گیا کہ’ کسی کی اجازت کے بغیر اس کی فوٹوگرافی نہ کی جائے۔ دوسروں کا احترام کریں یہ آپ کی اخلاقی ذمہ داری ہے‘۔

تصویر بناتے وقت اژدحام کے دوران جب آپ رکتے ہیں تو اس صورت میں اژدحام کے بہاؤ میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ جو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ حرمین میں راہ گزر پر اگرکوئی شخص چند لمحات بھی کھڑا ہوجائے تو اس کےعقب میں آنے والی لائن متاثر ہوتی ہے جس سے دوسروں کی حق تلفی ہوتی ہے اس لیے اس امرکا خیال رکھیں کہ عبادت کے مقام پر کسی کی حق تلفی کا سبب نہ بنیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button