تلنگانہ

انگریزوں اور چیف منسٹر تلنگانہ میں زیادہ فرق نہیں۔شرمیلا

حیدرآباد : صدر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی شرمیلا نے کہا ہے کہ انگریزوں اور چیف منسٹ تلنگانہ چندرشیکھر راو میں کوئی بڑا فرق نہیں ہے۔ انھوں نے پارٹی آفیس لوٹس پاونڈ میں یوم آزادی کے موقع پر ترنگا لہرایا۔

 

 

اس موقع پر اپنے خطاب انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں خواتین کی کوئی احترام نہیں ہے۔ ریاست میں وائن بیلٹ شاپس اور پبس کی تعداد اضافہ ہورہا ہے۔ شرمیلا نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر تلنگانہ نے 38 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی فروخت کردی ہے۔ شرمیلا نے مزید کہا کہ چندر شیکھر راو نے انتخابی منشور میں شامل وعدے پورے نہیں کئے ۔

 

 

انہوں نے مرکزی حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکز تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی پور واقعہ کو دردناک قراردیا اور کہا کہ اب تک 60 ہزار لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button