تلنگانہ

شہری حقوق کے جہدکار پروفیسر ہرگوپال کے خلاف درج یو اے پی اے کا مقدمہ واپس لینے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا فیصلہ

حیدرآباد _ 17 جون ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت  نے شہری حقوق کے جہدکار پروفیسر ہرگوپال اور 152 دیگر کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو  اے پی اے  ) کے تحت درج مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس خصوص میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ڈی جی پی انجنی کمار کو ہدایات جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی ڈی جی پی انجنی کمار نے ملوگو ضلع کے ایس پی کو حکم جاری کیا۔ پروفیسر ہرگوپال کے ساتھ 152 عوامی تنظیموں کے قائدین اور دانشوروں کے خلاف 19 اگست 2022 کو ملوگو ضلع کے تاڈوائی پولیس اسٹیشن میں بغاوت اور یو پی اے پی ،  ایف ایس آئی آر آرمز ایکٹ اور تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

گزشتہ چند دنوں سے مختلف اپوزیشن جماعتوں اور عوامی تنظیموں کے قائدین ریاستی حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ وہ ہرگوپال کے خلاف درج مقدمہ سے دستبردار ہو جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button