تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پست قد لڑکی رجنی کو سرکاری نوکری دے کر وعدہ پورا کردیا

حیدرآباد _ 7  ( اردولیکس) چیف منسٹر تلنگانہ کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد ریونت ریڈی نے بونی ( پست قد ) لڑکی کو سرکاری نوکری کا تقرر نامہ حوالے کرتے ہوئے اپنا دوسرا وعدہ پورا کردیا۔ حیدرآباد کے نامپلی کی ایک بونی لڑکی رجنی کو تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے کانگریس اقتدار میں آنے کے فوری بعد انھیں سرکاری ملازمت فراہم کا   وعدہ کیا تھا

پست قد لڑکی رجنی نے 17 اکتوبر کو ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور بتایا کہ  اس نے پی جی کی تعلیم مکمل کی اس کے باوجود نوکری نہیں ملی۔ رجنی نے ریونت کو بتایا کہ اسے پرائیویٹ کمپنیوں میں نوکری بھی نہیں مل رہی ہے۔

 

جس پر ریونت ریڈی نے رجنی سے کہا تھا کہ چند دن میں کانگریس اقتدار میں آنے والی ہے حلف برداری کی تقریب 9 دسمبر کو ایل بی اسٹیڈیم میں ہوگی۔ جس میں سونیا راہول کھڑگے آئیں گی۔کانگریس پارٹی اسی دن آپ کو نوکری دے گی۔ریونت نے خود رجنی کے نام سے کانگریس کا گارنٹی کارڈ بھرا۔ اور آج وعدہ پورا کردیا۔

متعلقہ خبر پڑھیں

دسمبر 9 کو کانگریس کی حلف برداری تقریب کے بعد ہی سرکاری ملازمت فراہم کرنے بونی لڑکی سے ریونت ریڈی کا وعدہ

متعلقہ خبریں

Back to top button