تلنگانہ

تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے مسلم خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم کا آغاز _ جگتیال میں 400 مشینوں کی تقسیم

جگتیال _ تلنگانہ اقلیتی مالیتی کارپوریشن کی جانب سے   مسلم خواتين میں آج سے سلائی مشینوں کی تقسیم کے پروگرام کا آغاز ہوا ۔ اس پروگرام کا آغاز آج جگتیال شہر میں وزیر اقلیتی بہبود کوپولہ ایشور اور چیرمین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحاق نے کیا۔ اس پروگرام کے تحت 400 سلائی میشینوں کی تقسیم عمل لائی گئی ۔

 

افتتاحی پروگرام  میں  رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر یم سنجے کمار ، پرنسپل سیکریٹری اقلیتی فلاح و بہبود تلنگانہ عمر جلیل ،  ضلع پریشد چیرپرسن داوا وسنتا سریش ۔کورٹلہ رکن اسمبلی ودیا ساگر راو۔ رکن اسمبلی چپہ دنڈی روی شنکر۔ ایڈیشنل کلکٹر بی یس لتا اور دیواکرا ٹی یس ۔ کریم نگر مجلس ٹاؤن صدر سید غلام احمد حسین ۔ صدر مجلس  جگتیال یونس ندیم . عبدالقادر مجاہد صدر اقلیتی سیل ۔ محمد آمین الحسن سنیر قائد کے علاوہ دیگر نے شرکت کی

 

اس دوران صدر ملت اسلامیہ جگتیال عبدالباری  جنرل سیکریٹری نعیم الدین منظور ،  نائب صدر غیاث الدین نے پرنسپل سیکریٹری اقلیتی  و بہبود عمر جلیل سے ملاقات کرتے ہوئے  جگتیال میں عیدگاہ کیلئے دس ایکٹر اراضی مسلم کمنیوٹی ہال کی تعمیر اور منی حج ہاوز کا قیام اور غسل خانہ اور عیدگاہ میں فلورنگ اور دیگر مسلم مسائل پر ایک تحریری یاداشت پیش کی ۔ جس پر پرنسپل سیکریٹری عمر جلیل نے مسائل کے یکسوئی کا تیقن دیا

 

جبکہ صدر تحریک اردو تلنگانہ خان ضیا ، چیرمین سینٹرل اتحاد ملت اسلامیہ ہند جگتیال محمود علی اور صدر تلنگانہ اردو جرنلسٹ فیڈریشن جگتیال محمد عبدالمجاہد عادل نے  علیحدہ طور پر تحریری یاداشت پیش کرتے ہوئے تلنگانہ میناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکریٹری جناب عمر جلیل  کو پیش کرتے ہوئے  ضلع جگتیال میں اردو کمپوٹر سینٹر کی بحالی ،  بیروزگار نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرنے اور ویمینس ڈگری کالج جگتیال میں گارمنٹ میکنگ کورس کا آغاز کرنے اور اردو صحافیوں کیلیے اردو اکیڈیمی سے لیپ ٹاب کی فراہم کرنے کی درخواست کی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button