تلنگانہ

شادی سے چند گھنٹے قبل ہونے والی دلہن کی خودکشی _ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں افسوسناک واقعہ

نظام آباد _ 11 دسمبر ( اردولیکس) شادی سے چند گھنٹے قبل ہونے والی دلہن نے خودکشی کرلی۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے نوی پیٹ میں  پیش آیا۔ لڑکی کے  رشتہ داروں کے مطابق نوی پیٹ سے تعلق رکھنے والی  ریگالہ راوالی (26)  کی حال ہی میں نظام آباد کے ایک نوجوان سے منگنی ہوئی  تھی۔ اور شادی آج اتوار کی دوپہر 12.15 بجے نظام آباد کے ایک فنکشن ہال میں ہونے والی تھی

 

شادی سے چند گھنٹے قبل ہونے والی دلہن  نے ہفتہ کی رات اپنے گھر کے اسٹور روم میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔لڑکی کے والد پربھاکر نے رات میں اسٹور روم کا دروازہ کھلا پا کر اندر داخل ہوئے جہاں انہوں نے بیٹی کو فیان سے لٹکا ہوا دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پربھاکر نے بتایا کہ اس کے ہونے والے داماد نے ہفتہ کی رات 10.30 بجے اس کی بیٹی کو فون کیا۔ ہونے والے داماد کا مطالبہ تھا کہ وہ شادی کے بعد ملازمت کرے ۔ اسی مسئلہ سے ان کی بیٹی کافی پریشان تھی

 

پولیس نے بتایا کہ دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔ شادی سے چند گھنٹے قبل ہونے والی دلہن کی اچانک خودکشی سے شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button