انٹر نیشنل

انڈونیشیا کی مسجد میں بھیانک آگ ، گنبد منہدم _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد_ 20 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کی ایک مسجد میں زبردست آگ لگ گئی۔ حادثے کے باعث مسجد کا گنبد گر گیا۔ جکارتہ میں واقع اسلامک سینٹر گرینڈ مسجد رایا کی کچھ دنوں سے تزئین نو کا کام جاری ہے۔ لیکن اچانک مسجد میں آگ بھڑک اٹھی۔ شدید آگ کی وجہ سے علاقے میں گہرا دھواں پھیل گیا۔ اس دوران مسجد کا گنبد  اچانک گر گیا۔  یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ حادثے کے وقت مسجد میں تعمیر نو کا کام جاری تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اسلامک سنٹر کے احاطے میں کئی تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔  پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button