تلنگانہ

انجنی کمار کے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی

حیدرآباد _20 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست کے ڈی جی پی انجنی کمار کی تلنگانہ میں برقراری کے مسلہ پر ابھی تجسس برقرار ہے کیونکہ آج ہائی کورٹ میں اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اجیول بھویان پر مشتمل بنچ نے کہا کہ سابق چیف سکریٹری سومیش کمار کے فیصلے کا اطلاق دیگر 12 عہدیداروں پر نہیں ہوتا جو آندھراپردیش کے لئے الاٹ کئے گئے تھے اور انہوں نے سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل سے احکامات حاصل کرتے ہوئے تلنگانہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں

آج کی سماعت میں ہائی کورٹ نے کہا کہ ڈی جی پی انجنی کمار کے ساتھ مزید دو آئی پی ایس اور 9 آئی اے ایس عہدیداروں کی تلنگانہ میں برقراری کے خلاف کے خلاف مرکزی حکومت نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ان تمام درخواستوں پر  علحدہ علحدہ سماعت کی جائے گی۔ ہائی کورٹ نے اس کیس کی سماعت 27 جنوری کو ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button