انٹر نیشنل

رش (ہجوم)کے اوقات میں زائرین “حجراسو” کے قریب جانے سے احتراز کریں۔ وزارت حج

ریاض ۔ کے این واصف 

حرم مکی کے ہر زائر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہجر اسود کو بوسہ دے۔ جو رش کے اوقات مین مشکل ہوتا ہے۔ عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے دنیا بھرسے آنے والے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ اژدھام کے اوقات میں حجراسود سےدور رہتے ہوئے بھی اشارہ سے تکبیرکہہ سکتے ہیں۔طواف کے دوران حجر اسود کے قریب جانے اوراسے بوسہ دینے کےلیے بعض امور کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

 

 

حجر اسود کا بوسہ دینے یا اس کے قریب جانے کےلیے ایسے وقت کا انتخاب کریں جب اژدھام زیادہ نہ ہو۔ کعبہ شریف کے ساتھ موجود سیکیورٹی اہلکاروں کی ہدایات پرعمل کریں۔ اگرحجراسود کے قریب جانا ممکن نہ ہو توسنت نبوی پرعمل کرتے ہوئے دور رہتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے یہ عمل کیاجاسکتا ہے۔

 

 

واضح رہے حج سیزن میں دنیا بھرسے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج ارض مقدس آتے ہیں ایسے میں کعبہ شریف کا طواف کے دوران شدید اژدھام ہوتا ہے۔اس حوالےسعودی وزارت حج وعمرہ نے عازمین حج کوکہا ہے کہ طواف کے وقت ’حجراسود‘ کوبوسہ دینے کےلیے مقررہ ضوابط کا خیال رکھا جائے۔ وزارت حج وعمرہ نے عازمین کےلیے ہدایت نامہ جاری کیا ہے تاکہ ہرشخص آرام وسکون سے بیت اللہ کا طواف کرسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button