
ممبئی _22 فروری ( اردولیکس) مرکزی زیر انتظام علاقہ دادر نگر حویلی کے رکن پارلیمنٹ موہن دیلکر نے خودکشی کرلی ہے۔ موہن آج صبح ممبئی کے ایک ہوٹل میں خودکشی کرلی۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش کررہی ہے۔ موہن دیلکر ، دادر نگر حویلی کانگریس کے صدر تھے تاہم انہوں نے 2019 میں کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی تھی