انٹر نیشنل

مملکت بھر میں یوم تاسیس کا جشن۔ رنگا رنگ پروگرامس   

ریاض۔کے این واصف

مملکت مین جمعرات، جمعہ اور ہفتہ تین کی مسلسل چھٹیون نے عوام کو بھر پور انداز میں یوم تاسیس کا جشن مزید جوش و خروش سے منانے کا موقع ملا۔ یوم تاسیس کے موقع پر مملکت بھر میں مختلف نوعیت کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔تمام شہروں کی اہم سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں کو سبز روشنیوں سے سجا دیا گیاہے۔ مختلف شہروں میں یوم تاسیس کے حوالے سے “تاسیسی گاوں” کے عنوان سے خصوصی علاقے تیار کیے گئے ہیں جہاں تقریبات منعقد کی جار ہی ہیں۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق ریاض میں وزارت داخلہ کی عمارت کو خصوصی طورپر سبز قمقموں سے سجایا گیا ہے جس سے رات کے وقت علاقے کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے یوم تاسیس کے موقع پرمختلف نوعیت کے پروگرامز ترتیب دیئے گئے جن میں فوجی پریڈ ، ڈرامے ، شعری محفل و ثقافتی شوز شامل تھے۔

 

’تاسیسی قصبہ‘ کے عنوان سے نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جو تین دن تک جاری رہی گی۔نمائش میں مملکت کے عہد رفتہ کے عکاسی کی گئی ہے جبکہ بچوں کے لیے خصوصی طورپرتفریحی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے۔سیاحتی شہر العلا مین یوم تاسیس کے موقع پر شہر کے وسط میں خصوصی شوز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں قومی پروگرامز پیش کیے جارہے ہیں۔ منعقدہ نمائش میں بچوں نے علاقے کے لباس پہن کرثقافتی شوز پیش کیے۔

 

جدہ ریجن میں بھی یوم تاسیس کے حوالے سے مختلف پروگرامز منعقد کیے گئے۔ البد علاقے کے علاوہ ساحل پربھی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ثقافتی شوز اور آتشبازی کے پروگرامز بھی منعقد کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button