تلنگانہ

بی آرایس اجلاس کے موقع پر حادثہ۔ کھمم میں گیس سلنڈرپھٹ پڑا ایک ہلاک 8 زخمی

حیدرآباد:ضلع کھمم کے وائرا اسمبلی حلقہ میں بی آرایس کے اجلاس میں حادثہ پیش آیا۔ چیلا پاڑو میں منعقدہ بی آرایس کے اجلاس میں رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشورراو، وائرا کے رکن اسمبلی رامولو نائک کے علاوہ دیگرقائدین شرکت کیلئے آرہے تھے کہ پارٹی کارکنوں نے آتشبازی کی۔ اطلاعات ہیں کہ جلتا ہوا پٹاخہ ایک جھونپڑی پر گرپڑا جس کی وجہہ سے وہاں آگ لگ گئی اور گیس سلنڈر پھٹ پڑا۔ اس حادثہ میں ایک شخص کی ہلاکت اور8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔ پولیس اور فائربریگیڈ کے حکام نے آگ بجھانے کا کام کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button