غیر مسلم عاشق کے ساتھ شادی سے انکار پر مسلم لڑکی نے عاشق کے ساتھ مل کر کرلی خودکشی _ تلنگانہ میں تین دن کے وقفے میں دوسرا واقعہ

نلگنڈہ _ 26 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں دو دن قبل غیر مسلم عاشق کی دھوکہ دہی کے بعد ایک مسلم لڑکی کی گلہ کاٹ کر خودکشی کرلینے کے واقعہ کو ابھی بھولے ہی نہیں کہ ریاست کے سوریا پیٹ ضلع میں اسی طرز کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک مسلم لڑکی نے غیر مسلم عاشق کی اندھی محبت میں اپنی جان دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سوریا پیٹ ضلع کے کوداڈ ٹاون  میں دو محبت کرنے والوں نے ایک  تالاب میں کود کر خودکشی کرلی۔ لکشمی پورم سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ مانیکنٹا پیشہ سے میستری ہے اسی گاوں سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ فاطمہ اس سے محبت کرتی تھی ان دونوں کے خاندان والوں نے شادی سے انکار کردیا  جس کے بعد یہ دونوں گھر سے فرار ہوگئے تھے اور تالاب میں کود کر جان دے دی۔آج مچھیروں نے ان دونوں کی نعش تالاب میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ لڑکی حفظ کی تعلیم حاصل کررہی تھی