نیشنل

وزیر اعظم کے دورہ کے موقع پر خودکش حملے کی دھمکی۔ کیرالا پولیس چوکس

 نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کیرالہ یونٹ کو ایک خط موصول ہوا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ریاست کے دو روزہ دورے کے موقع پر جان کو خطرہ لاحق ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بی جے پی ہیڈکوارٹر کو 17 اپریل کو موصول ہوا یہ خط کیرالہ پولیس کو سونپ دیا گیا ہے۔اس خط میں کوچی کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم کے دورہ کے موقع پر خودکش حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ خط لکھنے والے نے اپنا نام ایرناکولم کے رہنے والے جوزف جانی بتایا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 24 اپریل کو کوچی میں روڈ شو میں حصہ لیں گے بعد ازاں وہ نوجوانوں کے ایک جلسہ کو مخطاب کریں گے اور گرجا گھروں کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ اپنے دورے کے موقع پر وزیراعظم وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد کیرالا پولیس نے سخت چوکسی اختیار کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button