انٹرٹینمنٹ

مجھے حیدرآباد اور حیدرآبادی بریانی بہت پسند :سنی دیول

حیدرآباد: بالی وڈ اداکار و رکن پارلیمنٹ سنی دیول نے کہا ہے کہ انہیں حیدرآباد بہت پسند ہے۔ چار شنبہ کے دن فلم اداکار کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ میں واقع ایک شاپنگ مال میں غدر 2 فلم سے متعلق ایک پروگرام میں شریک تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حیدرآبادی عوام نے انہیں جو پیار دیا ہے وہ اسے کبھی نہیں بھول سکتے۔

 

 

سنی دیول نے بتایا کہ وہ کئی فلموں کی شوٹنگ کے لیے حیدرآباد آ چکے ہیں اور انہیں یہاں کی بریانی بہت پسند ہے وہ حیدرآبادی بریانی شوق سے کھاتے ہیں۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار سنی دیول ان دنوں اپنی پرانی فلم غدر کے سیکول غدر 2 کی تشہیر کے لیے ملک کے کئی مقامات کا دورہ کررہے ہیں۔

 

 

کافی عرصے سے وہ فلموں میں نظر نہیں آئے تھے اس کے بعد اچانک غدر 2 سے ان کی واپسی ہوئی۔ سنی دیول کے چاہنے والوں میں ان کے فلم کو لے کر کافی جوش پایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button