تلنگانہ

دہلی ایرپورٹ سے کانگریس ہائی کمان نے ریونت ریڈی کو دوبارہ طلب کیا _ حیدرآباد واپسی کے دوران واقعہ

نئی دہلی _ 5 دسمبر ( اردولیکس) کانگریس ہائی کمان نے ریونت ریڈی کو ایرپورٹ سے دوبارہ طلب کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سی ایل پی لیڈر کی حیثیت سے ریونت ریڈی کے نام کا اعلان کرنے کے بعد ہائی کمان کی ہدایت پر ریونت ریڈی منگل کی رات دہلی پہنچے تھے

آج چہارشنبہ کو انھوں نے سونیا گاندھی، راہول گاندھی، پرینکاگاندھی اور ملکارجن کھرگے سے ملاقات کرتے ہوئے چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے ان کے نام کی منظوری پر شکریہ ادا کیا اور کل منعقد شدنی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ اور سہ پہر دہلی سے حیدرآباد واپس ہونے کے لئے ایرپورٹ پہنچے تھے تاہم اسی وقت ہائی کمان کی جانب انھیں دوبارہ طلب کرلیا۔ جس پر وہ ایرپورٹ سے کل ہند کانگریس کمیٹی کے دفتر روآنہ ہوگئے۔

دن بھر بات چیت کے بعد ایرپورٹ سے طلب کرنے کی اطلاع پر کانگریس حلقوں میں تجسس پایا جاتا ہے سمجھا جاتا ہے کہ کابینہ کے ناموں کو قطعیت دینے کے لئے بات چیت کے لئے طلب کیا گیا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button