انٹر نیشنل

غزہ پر اسرائیل کی جارحیت روکنے چین،عرب حکومتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے تیار

نئی دہلی:چین کے صدر شی جن پنگ کے مطابق بیجنگ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو جلد از جلد روکنا چاہتا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر زی چنگ پنگ کے حوالے سے کہا کہ ان کا ملک تنازعہ کے دیرپا حل تک پہنچنے کے لیے عرب حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

میڈیا کا کہنا ہے کہ چینی صدر نے مطالبہ کیا کہ دونوں فریق فوری طورپر جنگ بندی کا اعلان کریں تاکہ تنازع کو پھیلنے یا قابو سے باہر ہونے سے روکا جا سکے۔

 

میڈیا کے مطابق شی نے مدبولی کو بتایا کہ چین غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینے کے لیے مصر کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ یہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے حوالے سے چینی صدر کے پہلے بیانات میں سے ہیں۔

 

صدر شی نے یہ ریمارکس مصری وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی سے ملاقات کے بعد کہے جنہوں نے اس ہفتے چین میں ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔

 

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 3500 شہید اور 12,000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ پانی، خوراک اور ادویات کی کمی کی وجہ سے ایک انسانی تباہی مچی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button