دینی مدارس میں دی جائے گی وید اور یوگا کی تعلیم

نئی دہلی _ 3 مارچ ( اردولیکس) مرکزی وزارت تعلیم نے مدراس میں وید اور یوگا کی تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس) کے تحت ایک نیا کورس متعارف کرایا جارہا ہے۔ جس کے تحت، 100 مدرسوں میں قدیم ہندوستانی علم اور روایات سے متعلق اسباق پڑھائے جائیں گے۔ یہ خصوصی اسباق تیسری ، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے لئے ہوں گے ۔ اس کے لئے 15 مضامین خصوصی طور پر تیار کیے گئے ہیں۔   وید کی تعلیم میں بھاگوت گیتا ، رامائن بھی شامل ہے  اس کے علاوہ یوگا ، سائنس اور سنسکرت شامل رہیں گے ۔این آئی او ایس کے چیئرمین سروج شرما نے بتایا کہ اس وقت یہ کورس 100 مدرسوں میں پڑھایا جارہا ہے اور مستقبل میں اسے  بڑھا کر 500 کردیا جائے گا۔تاہم مرکزی حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ’مدارس میں رامائن اور مہابھارت کی تعلیم لازمی نہیں ہوگی۔ بلکہ یہ طلبا کی صوابدید پر منحصر ہوگا۔ نیشنل اوپن اسکول کے دروازے ہر شخص کے لیے کھلے ہیں، چاہیں مدرسے کے بچے ہو یا اسکول کے یا پھر کسی اور ادارے کے، وہ اردو پڑھنا چاہیں یا ہندی، سنسکرت، وید، رامائن یا دیگر مضامین پڑھنا چاہے، یہ پڑھنے والوں کی پسند ہوگی کہ وہ کیا پڑھنا چاہتے ہیں۔