انٹر نیشنل

سعودی عرب – نورہ یونیورسٹی میں ایئر ہوسٹس تربیتی کورس کا آغاز

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی خواتین آج ہر شعبہ حیات میں مردوں کے شانہ بشانہ نظر آتی ہیں اب شہری ہوابازی کے شعبہ میں سعودی لڑکیوں کی ہمت افزائی کے سعودی عرب کی امیرہ نورہ ینورسٹی ریاض نے فلائی ادیل ایرلائن کی شراکت سے ایئر ہوسٹس ڈپلومہ کورس کا آغاز کیا ہے۔

 

مقامی اخبارات کے مطابق ایئر ہوسٹس ڈپلومہ کورس سعودی مارکیٹ میں اس کی بڑھتی ہوئی طلب پورا کرنے کےلیے شروع کیا گیا ہے۔پرائیویٹ سیکٹر اور پبلک سیکٹر کے علاوہ بغیر منافع والے سیکٹر کی شراکت بھی یونیورسٹی کو حاصل ہے۔ایئر ہوسٹس ڈپلومہ کورس سے خواتین کو اس پیشے کی لیاقت اور مہارت حاصل کرنے پر ملازمتیں آسانی مل جائیں گی۔

 

ڈپلومہ پروگرام کے قائم مقام کی ایگزیکٹیو چیئر پرسن نورہ المطرفی کا کہنا ہے کہ ’سعودی لڑکیوں کو ایئر ہوسٹس کی ذمہ داریاں پوری کرنے کےلیے درکار مہارتیں سکھائی جائیں گی‘۔ڈپلومہ ہولڈرز لڑکیوں کو سعودی وژن 2030 کے حصول میں موثر کردار ادا کرنے کےلیے ملازمت کے مواقع میسر ہوں گے۔

 

نورہ المطرفی نے مزید کہا کہ ڈپلومہ ہولڈر لڑکیوں کو فلائی ادیل میں ملازمتیں حاصل ہوں گی۔ انہیں جدہ کی پرنس سلطان بن عبدالعزیز اکیڈمی میں ٹریننگ دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button