تلنگانہ

تلنگانہ میں 2327 امیدواروں نے داخل کئے پرچہ نامزدگیاں _ تمام جماعتوں کو باغی امیدواروں کا سامنا

حیدرآباد _ 11 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے تمام 119 اسمبلی حلقوں میں 2327 امیدواروں نے مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔تمام اہم جماعتوں بی آر ایس، کانگریس اور بی جے پی کو باغی امیدواروں کا سامنا ہے

 

 

جمعہ کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی اس ایک ہی دن میں 1198 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگیوں کو داخل کیا۔ چیف الکتورل آفیسر و کاس راج نے مطلع کیا کہ جمعہ کو سہ پہر 3 بجے تک کل 2327 امیدواروں نے 30 نومبر کو منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگیاں داخل کئے ہیں۔ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے لئے منعقد شدنی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کی مدت جمعہ کو سہ پہر 3 بجے ختم ہوگئی ہے۔ ابتدائی ڈیڈ لائن کے بعد بھی قطار میں رہنے والے امیدواروں کو نامزدگیوں کے ادخال کی سہولت فراہم کی گئی ۔ 13 نومبر کو ان نامزدگیوں کی تنقیح ہوگی اور 15 نومبر تک دستبرداری اختیار کی جاسکتی ہے

 

۔ 30 نومبر کو رائے دہی اور 3 دسمبر کو رائے شماری ہوگی۔ ان انتخابات سے تلگودیشم پارٹی اور وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی نے خود کو دور رکھا ہے جب کہ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی نے سرکاری طور پر کانگریس کی تائید کا اعلان کیا۔ کانگریس کے ساتھ سی پی آئی نے اتحاد کرتے ہوئے کتہ گوڑم سے مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button