تلنگانہ

انتخابات سے قبل کانگریس کو زبردست دھکہ _ تلنگانہ کانگریس میناریٹی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین شیخ عبداللہ سہیل نے دے دیا استعفی

تلنگانہ کانگریس میناریٹی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین شیخ عبداللہ سہیل نے آج کانگریس پارٹی سے استعفی دیا۔ انہوں نے اپنے استعفی کا مکتوب پارٹی صدر ملیکارجن کھرگے کو روآنہ کردیا۔ تین صفحات پر مشتمل استعفی کے مکتوب میں شیخ عبداللہ سہیل نے کہا کہ پی سی سی صدر ریونت ریڈی کی وجہ سے استعفی پیش کررہے ہیں کیونکہ وہ 35 سال سے کانگریس سے وابستہ ہیں

 

اور کئی پی سی سی صدور کے ساتھ کام کر چکے ہیں لیکن ریونت ریڈی پی سی سی صدر بننے کے بعد پارٹی میں کافی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں پارٹی کا ہر طبقہ ان سے ناراض ہے خاص طور پر ٹکٹ کی تقسیم میں سینئر قائدین نظرانداز کردئے گئے۔ریونت ریڈی نے ٹکٹوں کو بازار کی اشیاء کے طور پر فروخت کردیا ۔ حقیقی قائدین ٹکٹوں سے محروم ہوگئے ۔اس لئے وہ پارٹی سے استعفی پیش کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button