ایک ہی خاندان کے تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد 9 مارچ(اردولیکس) ریاست آندھراپردیش کے ضلع اننت پورمیں ایک ہی خاندان کے تین افراد نے اجتماعی خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ موضع ایرا گنڈلہ میں پیش آیا۔ راما کرشنا اس کی بیوی راجیشوری اوربیٹے یوگیشورنے کیڑے ماردوا پی کرخودکشی کرلی۔ خودکشی کی وجوہات کا فوری علم نہیں ہوسکا۔