انٹرٹینمنٹ

سائرہ بانو کی دادا صاحب پھالکے ایوارڈ تقریب میں شرکت سے معذرت

محمد عبد السلام فلم جر نلسٹ

دادا صاحب پھا لکے فلم فاونڈیشن ایوارڈس 2024 ء کی تقریب 30 مئی کو ممبئی کے مکیش آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی ہے میں اداکارہ سائرہ بانو نے ایوارڈ کے حصول اور شرکت سے معذرت خواہی کی ہے مسٹر اشوک شیکھر نائب صدر دادا صاحب پھالکے فلم فاونڈیش (DSPFFA) نے تقریب میں سائرہ بانو کی عدم شرکت اُن کی ناسازی صحت بتائی ہے

 

سائرہ بانو پچھلے ایک ماہ سے گھٹنوں میں درد اور پیر کی ایڑی کی شدید تکلیف سے متاثر ہے انہوں نے 25 مئی کو ڈی ایس پی ایف ایف اے کمیٹی کو بھیجے ایک مکتوب میں اپنی نا سازی صحت کی وجہ بتاتے ہوئے کمیٹی سے خواہش کی ہے کہ اپنے ایوارڈ کے حصول لئے کسی اور متبادل تاریخ کا تعین کرے تاکہ وہ شخصی طور پر فاونڈیشن کے دفتر جا کر اسے حاصل کرسکیں۔

 

ذرائع کے مطابق ایوارڈ سائرہ بانو کے حوالے کرنے کے لئے بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان سے خواہش کی جائے گا تا کہ سائرہ بانو شاہ رخ خان کے ہاتھوں ایوارڈ حاصل کر سکیں ۔ واضح ہو کہ سائرہ بانو 79 برس میں چل رہی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button