تلنگانہ

تلنگانہ میں اگلےتین دنوں تک زبردست بارش۔ سرکاری مشنری چوکس۔ چیف سکریٹری کی ضلع کلکٹرس کو الرٹ رہنے کی ہدایت

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف سکریٹری (سی ایس) شانتی کماری نے محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے تین دنوں میں ریاست میں زبردست پر بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر ضلع کلکٹرس کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

 

 

تمام محکموں کو کسی بھی طرح کے جانی و مالی نقصان سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کا حکم دیا گیا ہے۔ سی ایس نے کلکٹرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی اور اضلاع کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔

 

 

ڈی جی پی انجنی کمار کے ساتھ مختلف محکموں کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔چیف سکریٹری نے کہا کہ شدید بارش کے باعث مختلف اضلاع میں تالاب اور ذخائر آب کی سطح میں اضافہ ہوچکا ہے۔

 

 

کاز ویز، کلورٹس اور بھاری بہاؤ والے پلوں پر احتیاطی تدابیر کے طور پر مناسب حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھاری بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے متعلقہ منڈل سطح کے ریونیو، پنچایت راج اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ بار بار اس کا جائزہ لیا جانا چاہئے۔

 

 

تمام کلکٹریٹس میں کنٹرول روم قائم کیے جائیں اور وقتاً فوقتاً صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ سی ایس نے مشورہ دیا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مناسب امدادی اقدامات کے لیے مقامی فائر بریگیڈ اور پولیس ٹیموں کو تعینات کیا جانا چاہیے۔

 

 

سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں اور امدادی کیمپ قائم کریں۔ خوراک، میٹھا پانی، طبی سہولیات وغیرہ کا انتظام کیا جائے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button