تلنگانہ

تلنگانہ ۔امتحان شروع ہونے کے 7 منٹ بعد دسویں کا پیپر لیک

حیدرآباد: وقارآباد ضلع کے تانڈور میں 10ویں جماعت کا امتحان شروع ہونے کے چند منٹوں میں ہی سوالیہ پرچہ کے افشاء کے بعد ہلچل مچ گئی۔ پولیس کو پتہ چلا تھا کہ ایک سرکاری اسکول میں کام کرنے والا بائیو سائنس ٹیچر پیپر لیک ہونے کا ذمہ دار ہے۔ منڈل آفیسر کی جانب سے کی گئی شکایت کے مطابق پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

وقارآباد کے ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا۔انھوں نے کہا کہ تانڈروکے ایک سرکاری اسکول میں دسویں جماعت کا تلگو امتحان پیر کو صبح 9.30 بجے شروع ہوا۔ 9.37 منٹ پر اسکول میں کام کرنے والے بائیو سائنس کے استاد بندیپا نے اپنے موبائل سے سوالیہ پرچہ کی تصویر کھینچی اور اسے ایک واٹس ایپ گروپ میں پوسٹ کیا۔

اگرچہ یہ پیغام فوری طور پر حذف کر دیا گیا تھا، لیکن گروپ کے دیگر اراکین نے اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کیا۔ ایم ای او کو 11 بجے اطلاع ملی کہ واٹس ایپ گروپ میں سوالیہ پرچہ گردش کر رہا ہے جس کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا اورپولیس نے حرکت میں آتے ہوئے کاروائی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button