تلنگانہ

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے ایک خوشخبری

حیدرآباد _ 19 جون ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ریاست کی 10 ویں  یوم تاسیس تقاریب کے پیش نظر  پیر کو ملازمین اور پنشنرز کو   2.73 فیصد ڈی اے دینے کا اعلان کیا ہے محکمہ فیانئس  نے اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اضافی ڈی اے کا اطلاق جنوری 2022 سے ہوگا  ۔ پنشنرز اور ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں ڈی اے میں 2اعشاریہ 73 فیصد اضافہ ہوگا۔ اس سے 7.28 لاکھ ملازمین اور پنشنرز کو فائدہ ہوگا۔

 

ڈی اے میں اضافے سے حکومت پر سالانہ 974.16 کروڑ روپے اور ماہانہ 81.18 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بڑھے ہوئے ڈی اے کے مطابق 1380.09 کروڑ روپے کے بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button