تلنگانہ

شادی مبارک اسکیم میں ایک لاکھ روپے کے ساتھ ایک تولہ سونا _ بجٹ کا تخمینہ لگانے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت

حیدرآباد _ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو کلیان مستو اسکیم شروع کرنے کے لئے بجٹ کا تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے کہا کہ کلیانہ مستو اور شادی مبارک کے مستحقین کو ایک لاکھ روپے کے ساتھ ایک تولہ سونا بھی دیا جائے گا ۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی اسکیمات کے لئے بجٹ تیار کرنے سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے کہا کہ عنقریب ذات پات پر مبنی مردم شماری کروائی جائے گی مردم شماری کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

چیف منسٹر نے کہا کہ بی سی اسٹڈی سرکل کے قیام ہر پارلیمانی حلقہ میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں بی سی بہبود کے وزیر پونم پربھاکر، ایس ٹی  بہبود کے وزیر سیتاکا، چیف سکریٹری شانتی کماری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اسی دوران گورنر کوٹہ کے تحت نامزد کردہ دو ایم ایل سی پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button