تلنگانہ

نارائن پیٹ ضلع کے محمد سلیم تلنگانہ اسٹیٹ فینانس کارپوریشن کے ڈائرکٹر مقرر

نارائن پیٹ: 06 جولائی (اردو لیکس/صادق چاند) نارائن پیٹ ضلع کے مدور منڈل کے رینیویٹلا گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایم ڈی سلیم کو تلنگانہ اسٹیٹ فنانس کارپوریشن کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ جمعرات کی رات چیف منسٹر کے سی آر نے تین کارپوریشنوں کے چیئرمین اور ڈائرکٹر کا تقرر کیا۔ سابق ایم ایل سی بھوپال ریڈی کو فینانس کارپوریشن کا چیرمین اور گوسلا سری نواس اور سلیم کو ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

 

سلیم کوڑنگل، جنہیں منڈل کوآپشن ممبر اور محبوب نگر ضلع پریشد کوآپشن ممبر کے طور پر کام کرنے کا تجربہ ہے، حلقہ کی سطح پر بی آر ایس پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں۔ ریاستی سطح پر عہدہ ملنے پر پارٹی قائدین اور کارکنوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ سلیم نے کہا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button