تلنگانہ

حیدرآباد میں تیز رفتار ایمبولینس مرچی، بھجیوں کی بنڈی پر روک دی گئی۔ سائرن کے غلط استعمال پر ڈی جی پی کی وارننگ: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک ایمبولینس ڈرائیور کے رویہ پر عوام میں شدید برہمی جاتی ہے۔نارائن گوڑہ ٹریفک پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل شام ایک ایمبولینس ڈرائیور کے ایمرجنسی سائرن بجانے کے بعد ٹریفک پولیس نے سگنل کلیئر کیا تاکہ گاڑی آسانی کےساتھ آگے بڑھ سکے، سگنل کراس کرنے کے بعد ایمبولینس ڈرائیور نے تھوڑا آگے جا کر سڑک کے کنارے گاڑی روک دی مرچ، بھجیا اور ٹھنڈے مشروبات خریدے۔

 

 

 

پولیس کانسٹیبل جس نے ایمبولینس کیلئے راستہ بحال کیا تھا وہ فوراً گاڑی کے پاس آیا اور دیکھا کہ اس ایمبولینس میں کوئی مریض نہیں ہے۔ اس نے ایمبولینس ڈرائیور سے پوچھا کہ اس نے یہ سوچ کر ٹریفک بحاٹ کر دی تھی کہ ایمبولینس میں شاید کوئی مریض ہے، غیر ضروری سائرن کے استمال پر ٹریفک پولیس نے ڈرائیور کے رویہ پر ناراضگی کا اظہار کیا اور اس منظر کی ویڈیو ٹریفک کانسٹیبل نے بنائی۔ یہ ویڈیو ڈی جی پی انجنی کمار نے ٹویٹ کیا جس میں صاف طور پر ایمبولینس ڈرائیور کی حرکت اور پولیس کا بیان سنا جاسکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button