انٹر نیشنل

کھلونے میں چھپا کر لایا‌ گیا لاکھوں روپے کا سونا حیدرآباد ایرپورٹ پر پکڑا گیا

حیدرآباد: کھلونے میں چھپاکرسونے کی اسمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے ایک مسافر کے پاس سے اس سونے کو ضبط کرلیا۔یہ مسافر فلائٹ نمبر 6E 025 کے ذریعہ حیدرآباد پہنچا تھا۔وہ کھلونے کے بولٹس میں سونے کو چھپا کرلایا تھا۔اس کے سامان کی تلاشی کے دوران اس زرد دھات کا پتہ چلا جس کے بعد اس سونے کو ضبط کرلیاگیا اور اس مسافر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ کس کی ایما پر اس نے سونے کی اسمگلنگ کی کوشش کی۔اس 154.72 گرام سونے کی مالیت 8.04لاکھ روپئے ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button