نیشنل

عتیق احمد کے وکیل کے گھر کے قریب بم پھینکا گیا۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کہا کہ اب یوپی میں قانون کی حکمرانی ہے مافیا کی نہیں، کوئی کسی کو دھمکی نہیں دے سکتا، ان کے بیان کے فوراً بعد پریاگ راج کے کٹرا گوبر گلی میں بم پھینکے گئے۔ دو دن پہلے مارے گئے گینگسٹر عتیق احمد کا مقدمہ لڑنے والے وکیل دیا شنکر مشرا کے گھر کے قریببم پھینکا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ وکیل کو خوفزدہ کرنے کیلئے یہ حرکت کی گئی ہے جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ بم دھماکے کا ہدف عتیق کا وکیل نہیں تھا، گوبر گلی میں دو فریقین میں جھگڑے میں بم پھینکا گیا۔ یہاں یہ ذکر بے جانہ ہوگا کہ آج ہی عتیق کے وکیل نے اشرف کی جانب سے قبل از مرگ چیف جسٹس آف انڈیا اور چیف منسٹر کو لکھے گئے خط کا ذکر کیا تھا جسکے کچھ گھنٹوں بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button